ڈانس پارٹی پرپولیس چھاپہ ،6لڑکیوں سمیت 17افرد گرفتار

ڈانس پارٹی پرپولیس چھاپہ ،6لڑکیوں سمیت 17افرد گرفتار

 لاہور(کرائم سیل)تھانہ شالیمار کے علاقہ میں پولیس نے ڈانس پارٹی پر چھاپی مار کر 6لڑکیوں سمیت 17افراد کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس کو گزشتہ رزت اطلاع ملی کہ مین بازار باغبانپورہ کے قریب لڑکے اور لڑکیاں ڈیک پر اونچی آواز میں گانے لگا کر ہلہ گلہ کر رہے ہیں جس پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر چھاپہ مارا اور موقع پر موجود 4ڈانسر لڑکیوں سمیت 17افراد کو حراست میں لے لیااور بعد ازاں ان کو گرفتار کرکے ان خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی