لاہور کینٹ ڈویژن میں سرچ آپریشن 133 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

لاہور کینٹ ڈویژن میں سرچ آپریشن 133 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

 لاہور(کرائم سیل) ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پرکینٹ ڈویژن میں سرچ آپریشن کیا گیاجس کی قیادت ایس پی کینٹ محمد ندیم کھوکھر نے کی ۔سرچ آپر یشن ایئر پورٹ اور اس کے ملحقہ علاقوں کے ساتھ ساتھ گوہاواموڑ ، کے بی کالونی ، عاطف آباد، اسماعیل ٹاؤن، جلال پارک اورالفیصل ٹاؤن ڈی بلاک میں کیا گیا ۔ سرچ آپریشن میں ایک ایس پی ، 3 ڈی ایس پیز، 10ایس ایچ اوز ، 7لیڈی پولیس اہلکار ، 2ایلیٹ کی گاڑیاں،5قیدیوں کی گاڑیوں سمیت50سے زائداہلکاروں نے حصہ لیا۔سرچ آپر یشن کے دوران325گھروں کو چیک کیا گیا جن میں سے133افرادکو کوائف مکمل نہ ہونے پر حراست میں لیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنزڈا کٹر حیدر اشرف نے کہا کہ سرچ سویپ آپریشن ملک میں حالیہ دہشت گردی اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ملک میں دہشت گردی کے ناسور سے بچا جاسکے ۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے مزید کہاکہ کسی بھی مشکوک شخص یا شے کے نظر آنے پر فوری پولیس کو اطلاع دی جائے تاکہ بروقت کارروائی کی جاسکے۔

مزید : علاقائی