گریڈ 17اور 18کے متعددریلوے افسروں کے تقرر و تبادلے

گریڈ 17اور 18کے متعددریلوے افسروں کے تقرر و تبادلے

لاہور(سٹاف رپورٹر)ریلوے انتظامیہ نے گریڈ 17اور 18کے متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈویژنل مکینکل انجینئر ٹو لاہور ڈویژن محمد ثقلین کو ورکس منیجر کیرج فیکٹری اسلام آباد، سینئر مکینکل آفیسر ریلوے ہیڈ کواٹر جبار کو ڈویژنل مکینکل انجینئر ٹو لاہور ڈویژن، ورکس منیجر کیرج شاپ مغلپورہ ورکشاپس ڈویژن لاہور غلام حسین چودھری کو ورکس منیجر مینو فیکچرنگ کیر ج شاپ مغلپورہ لاہو،ورکس منیجر اسٹیل شاپ ذوالفقار شیخ کو ورکس منیجر مغلپو رہ کیرج شاپ،سلیپر فیکٹری اسلام آباد کے ورکس منیجر محمد غفران کو ورکس منیجر اسٹیل شاپ مغلپورہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وزارت ریلوے امیر چشتی کو ڈویژنل مکینکل انجینئر ون کراچی اور ورکس منیجر سکھر ورکشاپ حبیب اللہ چشتی کو ورکس منیجر حیدرآباد تعینات کردیا ہے ۔

ریلوے افسر

مزید : صفحہ آخر