سابق کپتان وسیم اکرم بیٹی کے باپ بن گئے

سابق کپتان وسیم اکرم بیٹی کے باپ بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی(خصوصی رپورٹ )سوئنگ کے بے تاج بادشاہ اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم بیٹی کے باپ بن گئے ہیں۔وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے گزشتہ روز آسٹریلیا میں بیٹی کو جنم دیا جس کا نام عائلہ اکرم رکھا گیا ہے۔ باپ بننے پر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ کو دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹ پر شنائرہ اکرم نے بیٹی کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کی فیملی بیٹی کی پیدائش پر بہت خوش ہے۔ وسیم اکرم کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ بیٹی کی پیدائش پر بہت خوش ہوں۔واضح رہے کہ وسیم اکرم کی پہلی بیوی سے 2 بیٹے تیمور اور اکبر ہیں، دونوں بہن کی پیدائش پر بہت خوش ہیں۔ وسیم اکرم کی پہلی اہلیہ ہما اکرم 2009 میں انتقال کرگئیں تھیں جس کے بعد 2013 میں وسیم اکرم نے آسٹریلوی نژاد شنائرہ کو اپناجیون ساتھی بنایا۔
وسےم اکرم

مزید :

صفحہ آخر -