سرگودھا میںسٹاف کی کمی یا غفلت سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی،محکمہ صحت

سرگودھا میںسٹاف کی کمی یا غفلت سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی،محکمہ صحت

لاہور(خصوصی رپورٹ) محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سرگودھا میں ادویات، آکسیجن یا سٹاف کی کمی یا غفلت سے کسی بچے کی ہلاکت نہیں ہوئی۔حکام کی جانب سے ہسپتال کی کارکردگی کو سختی سے مانیٹر کیا جا رہا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سرگودھا میں ادویات اور سٹاف کی چیکنگ کیلئے ڈی سی او ہسپتال کا روزانہ دورہ کرتے اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہیں۔ترجمان نے اس ضمن میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کی نرسری میں ایک ماہ کے دوران تشویشناک حالت میں 114بچے لائے گئے جن میں سے ڈاکٹروں کی بھرپور کوششوں سے 91بچوں کی جانیں بچائی گئیں۔مزیدبرآں لاہور کے ٹیچنگ ہسپتالوں سے ماہرین کی ٹیم ہفتہ میں دو مرتبہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا کا دورہ کرکے سہولیات کا جائزہ بھی لیتی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں خبر کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز بھی سرگودھا روانہ ہوگئے ہیںجو صورتحال کا مزید جائزہ لے کر فوری طور پر رپورٹ پیش کریں گے جس کی روشنی میں بہتری کے لئے مزید اقدامات بھی کئے جائیں گے۔

محکمہ صحت پنجاب

مزید : صفحہ آخر