ٹمبر ما رکیٹ جلنے کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے،سینیٹر شاہی سید

ٹمبر ما رکیٹ جلنے کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے،سینیٹر شاہی سید

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے پرانا حاجی کیمپ ٹمبر مارکیٹ میں ہونے والی آتش زدگی پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کروڑوں روپے کے مالی نقصان اور درجنوں گھروں کا چھت سے محروم ہونا انتہائی دردناک واقعہ ہے انسانی واقعے پر افسوس کرنے کے بجائے اتنا ضرور کہوں گا کہ کراچی شہر اور اس کے باسی صرف اللہ تعالیٰ کے آسرے پے ہیں،دو کروڑ سے زائد آبادی کے حامل شہر کے سیاست زدہ ادارے اس قسم کے حادثات سے نمٹنے کی صلاحیت سے یکسر محروم ہیں ،تمام شہری ادارے سیاست زدہ ہوچکے ہیںشہری ادارے قدرتی آفات اور سنگین قسم کے حادثات سے نمٹنے کی صلاحیت سے یکسر محروم ہیںملکی معیشت میں70 فیصد سے زائدحصے دار شہر کا کوئی والی وارث نہیں،ہمیں شہری اداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے افسوس کے ماضی کے انتہائی سنگین واقعات کے باوجود ہم کچھ بھی سیکھنے کو تیار نہیں باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں اے این پی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئر مین سینیٹر شاہی سید نے مذید کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے اور شہری اداروں میں گھوسٹ ملازمین ،سیاست سے پاک کیا جائے اور دنیا کے دیگر بڑے شہروں کی طرح کراچی کو اس قسم کے حادثات سے نمٹنے کے لیے مشینری اور وسائل مہیا کیے جائیں۔

مزید : صفحہ آخر