فیصل آباد،شناختی دستاویزات نہ ہونے پر 37 مشکوک افغان زیر حراست

فیصل آباد،شناختی دستاویزات نہ ہونے پر 37 مشکوک افغان زیر حراست

فیصل آباد(بیورورپورٹ)فیصل آباد میں دستاویزات کے بغیر رہائش پذیر افغانی باشندوں کے خلاف سرچ اپریشن کے دوران پولیس نے 37مشکوک افغانی باشندوں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کھرڑیانوالہ اور صدر فیصل آباد پولیس نے افغان بستیوں میں سرچ آپریشن کے دوران دستاویزات کے بغیر رہائش پذیر شاہ محمد‘نیک محمد‘ عاصم خان‘اختر خاں‘ عزت خان وغیرہ 37افراد کو حراست میں لے لیا اوران سے تفتیش شروع کر دی حراست میں لئے جانے والے افغانی باشندوں کے متعلق ذرائع نے بتایا ہے کہ ان میں سے چند ایک ریڑھی بان‘راج گیری وغیرہ کا کام کرتے ہیں جو کافی عرصہ سے غیر قانونی طریقہ سے فیصل آباد میں رہائش پذیر تھے پولیس ان افغانی باشندوں سے ہر پہلو پر تفتیش کر رہی ہے تاکہ کسی بھی قسم کی ممکنہ دہشت گردی کا خدشہ بھی باقی نہ رہے۔ انہی ذرائع کے مطابق افغانی باشندوں کو موبائل فون کا ڈیٹا بھی چیک کر رہی ہے کہ ان کا رابطہ کس کس سے ہے اور یہ بظاہر جو کام کر رہے ہیں کہ یہ ان کا اصل کام ہے یا یہ افغانی باشندے دیگر ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث تو نہیں۔

زیر حراست

مزید : صفحہ آخر