پاکستان میں نفاز اسلام کی جدو جہد ہر مسلمان کا آئنی حق ہے،مولانا سمیع الحق

پاکستان میں نفاز اسلام کی جدو جہد ہر مسلمان کا آئنی حق ہے،مولانا سمیع الحق ...

                     لاہور (آن لائن) جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہاہے کہ پاکستان میں نفاذ اسلام کےلئے جدوجہد ہر مسلمان کا آئینی حق اور اسلامی فریضہ ہے‘ جمعیة علماءاسلام سمیت جو بھی طبقے ملک کے بحرانوں کا حل نفاذ شریعت میں سمجھتے ہیں سیکولر اور لادینی طبقے دہشت گردی جیسے الزامات لگا کر ان کا راستہ روکنا چاہتے ہیں مگر ہم کسی صورت اس سے دستبردار نہیں ہوسکتے، اور ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماءاسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے دوسرے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ملک بھر سے جمعیت کے مرکزی اورصوبائی عہدیداران کے علاوہ مرکزی مجلس شوریٰ کے نو منتخب ممبران نے شرکت کی۔ شرکاءاجلاس نے قائد جمعیت مولانا سمیع الحق سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام مدارس دینیہ کا ایک اہم اجلاس طلب کریں اورمدارس کے خلاف جاری ملکی اور بین الاقوامی سازشوں کو ناکام بنانے کےلئے ایک موثر اور ٹھوس حکمت عملی وضع کریں، اجلاس میں ملک بھر میں دینی مدارس پر چھاپوں ،طلباءکی گرفتاریوں، رجسٹریشن اورمدارس سے متعلقہ دیگر مسائل کے بارے میں مولانا سید محمد یوسف شاہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جس میں چاروں صوبوں سے دو دو افراد شامل ہوں گے۔ کمیٹی فوری طور پر وفاقی وزیرداخلہ اور چاروں صوبوں کے ہوم سیکرٹریز اورحکومتی ذمہ دارارن سے ملاقات کرے گی۔اجلاس میں شہداءآرمی سکول اور جمعیت کے بزرگ رہنما حکیم علی احمد جوہر آباد کے لئے فاتحہ خوانی اوردعائے مغفرت کی گئی۔ قائد جمعیت مولانا سمیع الحق نے اجلاس کے بعد اہم جماعتی رہنما¶ں اورارکان شوریٰ کے ساتھ پشاور کے آرمی پبلک سکول کا دورہ کیا وہاں شہداءکے لئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور سکول کی تعزیتی کتاب میں اس المناک حادثہ پر اپنے تاثرات قلمبند کئے۔

مولانا سمیع الحق

مزید : صفحہ آخر