لاہور دہشتگردی کے پیش نظر سیکورٹی فورسز کا گرینڈ آپریشن ،76 مشکوک افراد زیر حراست

لاہور دہشتگردی کے پیش نظر سیکورٹی فورسز کا گرینڈ آپریشن ،76 مشکوک افراد زیر ...

           لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر سرچ آپریشن کے دوران 76 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس اور حساس اداروں نے لاہور کے علاقے جلو موڑ میںسرچ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 76 مشکوک افراد کو زیر حراست لے لیا گیا۔سکیورٹ فورسز کے ترجمان کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں سے اکثر اپنی شناختی دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہے،پولیس نے مزید تفتیش کی خاطر تمام افررد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

سرچ آپریشن

مزید : صفحہ آخر