چارسدہ پولیس کی کاروائی ،رہزن گرفتار،مسروقہ اشیاء برآمد

چارسدہ پولیس کی کاروائی ،رہزن گرفتار،مسروقہ اشیاء برآمد

چارسدہ (بیورورپورٹ) چارسدہ پولیس کی کاروائی۔ نو سرباز رہزن گینگ گرفتار ۔مال مسروقہ برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ پولیس نے سردریاب کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران رہزنی اور نو سربازی میں مطلوب خطرناک گینگ کے ارکان فضل رازق ولد عبدالمالک ساکن کریڑی ، حضرت علی ولد منیر گل ساکن ناساپہ پایاں بخشو پل اور مہتاب احمد ولد ممتاز احمد سکنہ ناگمان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے رہزنی کے دوران چھینی گئی نقدی اور موبائل فونز برآمد کر لئے ۔ گینگ کے خلاف مختلف تھانوں میں نو سربازی اور رہزنی کے مقدمات درج ہیں۔

گزشتہ دنوں مذکورہ بالا ملزمان نے عمر زئی جاڑہ کورونہ کے رہائشی علی یان خان سے نو سر بازی کرتے ہوئے اسلحہ کے نوک پر نقدی اور موبائل چھین لئے تھے جنہوں نے مذکورہ گینگ کے خلاف چارسدہ پولیس سٹیشن میں باقاعدہ رپورٹ درج کی تھی ۔ مذکورہ گینگ کے ایک رکن محمد ولد نامعلوم سکنہ لاجبر قلعہ ناگمان تاحال روپوش ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار ے جار ہی ہے۔ مذکورہ گینگ کی گرفتاری کے بعد چارسدہ کے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے اور امید ہے کہ چارسدہ پولیس رہزنوں کے مختلف نیٹ ورکس پر قابو پاکر چارسدہ کو رہزنوں اور نوسر بازوں سے پاک کرنے میں اہم کر دار ادا کر ینگے ۔

مزید : علاقائی