سانحات پر سیاست نہیں چمکائی جانی چاہیے،شرجیل میمن

سانحات پر سیاست نہیں چمکائی جانی چاہیے،شرجیل میمن

کراچی (آن لائن) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سانحات پر سیاست نہیں چمکانی چاہیے ایسے موقع پر امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا سب کا فرض ہے کراچی واٹر بورڈ کے بوگس ملازمین کو نکالنا ہوگا کچھ لوگ ملک میں ہی نہیں اور تنخواہیں لے رہے ہیں۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن بھی رہے ہیں اتوار کے روز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پرانا حاجی کیمپ ٹمبر مارکیٹ میں لگنے والی گ کا واقعہ افسوسناک ہے اس واقعہ کی اطلاع ریسکیو کو رات 1:10 پر دی گئی اور آدھے گھنٹے میں سامنے آگیا تھا کہ آگ تیسرے درجے کی ہے انہوں نے کہا کہ لکڑی میں لگنے والی آگ پر قابو پانا مشکل ہوتا ہے جب آگ لگی تو ہمارے صوبائی وزیر ساڑھے پانچ بجے موقع پر موجود تھے لیکن اس واقع پر سیاست کرنے والوں نے پیپلزپارٹی پر الزامات لگائے جو درست نہیں ‘ فاروق ستار اس وقت وہاں پہنچے جب آگ بجھائی جاچکی تھی اور آگ صبح ساڑھے دس بجے بجھائی گئی انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ کے دو ملازمین خالد سلطان اور عادل رابطہ کمیٹی کے دس دسمبرتک رکن رہے اور اب بھی تنخواہیں لے رہے ہیں کچھ ایسے بھی ہیں جو بیرون ملک ہیں اور تنخواہیں لے رہے ہیں ہم نے الطاف حسین کو لسٹ دی ہے ایم کیو ایم الزام تراشی کی بجائے بوگس ملازمین کو نکالنے میں مدد کرے۔

مزید : علاقائی