انوکھی بیماری میں مبتلا خاتون جس کے جسم کی ہر ہڈی ٹوٹ چکی ہے

انوکھی بیماری میں مبتلا خاتون جس کے جسم کی ہر ہڈی ٹوٹ چکی ہے
انوکھی بیماری میں مبتلا خاتون جس کے جسم کی ہر ہڈی ٹوٹ چکی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (نیوز ڈیسک) بچوں کو اٹھانا، گاڑی چلانا یا ہلکی پھلکی اچھل کود کرنا لوگوں کے روزمرہ معمولات کا حصہ ہوتا ہے لیکن برطانوی خاتون جوجو میڈوز کیلئے یہی بظاہر بے ضرر افعال ہڈیوں کو جوڑوں سے نکال دینے کا باعث بنتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ ہر سال تقریباً 100 دفعہ انتہائی تکلیف کی حالت میں ہسپتال پہنچائی جاتی ہیں۔اڑتیس سالہ جو جو EDSنامی بیماری کا شکار ہیں جو دنیا مین صرف معدودے چند افراد میں پائی جاتی ہے۔ اس بیماری کی وجہ سے ان کے جسم میں کولیجن نامی مادہ اس قدر کمزور ہے کہ یہ ہڈیوں کو جوڑوں میں مضبوطی سے نہیں رکھ پاتا اور ہلکا سا دباﺅ پڑنے سے بھی ہڈی جوڑ سے نکل جاتی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ روزانہ ان کا کوئی نہ کوئی جوڑ ہل جاتا ہے اور ان کے جسم کا کوئی حصہ ایسا نہیں کہ جس میں یہ مسئلہ واقع نہ ہوا ہو۔ جو جو اس شدید بیماری کے باوجود بھی زندگی اور توانائی سے بھرپور ہیں اور انہوں نے شادی بھی کی ہے اور 5 بچوں کی والدہ بھی بن چکی ہیں۔ وہ اس بیماری کی وجہ سے معذور ہوکر بیٹھنے کی بجائے اس کے بارے میں آگاہی پیدا کرتی ہیں تاکہ اگر کوئی اس کا شکار ہو تو اسے معلوم ہوسکے کہ اس کا مقابلہ کیسے کرنا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -