سعودی پلٹ نوجوان موٹر سائیکل سے محروم ،مزاحمت پر زخمی

سعودی پلٹ نوجوان موٹر سائیکل سے محروم ،مزاحمت پر زخمی

 تخت بھائی ( نمائندہ پاکستان) نا معلوم رہزنوں نے سعودی پلٹ نوجوان پر فائرنگ کرکے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے زخمی نوجوان کو فوری طور پر مردان میڈئیکل کمپلکس منتقل کیا گیا پولیس تھانہ ساڑوشاہ نے نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کر دی تفصیلات کے تخت بھائی کے علاقہ شاہ نور پل کے رہائشی محمد اکبر شاہ و لد اکبر عالم خان سکنہ شاہ نور پل اپنے موٹر سائیکل یاماہا 125پر تخت بھائی سے اپنے گھر جا رہے تھے کہ پیرانو چواءکے قریب نا معلوم مسلح رہزنوں موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی جس پر ہاتھا پائی ہوئی جس کے نتیجے میں مبینہ ملزمان نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا اور موٹر سائیکل لے اڑے زخمی نوجوان کو فوری طور پر مردان ہسپتال منتقل کیا گیا پولیس تھانہ ساڑوشاہ نے نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفشش شروع کر دی

مزید : علاقائی