کراچی،مومن آباد میں پولیس مقابلہ ،2دہشتگرد ہلاک،اسلحہ اور دستی بم برآمد

کراچی،مومن آباد میں پولیس مقابلہ ،2دہشتگرد ہلاک،اسلحہ اور دستی بم برآمد ...

                کراچی (آئی این پی) کراچی کے علاقے مومن آباد میں پولیس مقابلے میں دو دہشتگرد مارے گئے جبکہ ان کے قبضے سے جدید اسلحہ اور دستی بموں کی بھاری مقدار بھی قبضے میں لے لی گئی، جیل چو رنگی کے قریب پولیس موبائل پر دستی حملے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔اتوار کو پولیس کے مطابق مومن آباد پولیس کو خفیہ ذرائع سے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر انہوں نے سرچ آپریشن شروع کیا تو دہشتگردوں نے فائرنگ شروعکی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں دو دہشتگرد مارے گئے اور ان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مارے جانے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ۔ سرجانی ٹاون میں مبینہ پولیس مقابلہ میں اسٹریٹ کرمنل ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ملزم 3ڈکیتیوں میں ملوث ہے جسے مدعی نے شناخت کرلیا ۔دوسری جانب پولیس کے مطابق جیل چورنگی کے قریب فیروز آباد تھانے کی موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ نا معلوم موٹر سائیکل سوار پولیس موبائل پر کریکر پھینک کر فرار ہو گئے کریکر حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید : علاقائی