اخبار یونین کا الیکشن،چوہدری نذیر احمد 824 ووٹ لیکر صدر منتخب

اخبار یونین کا الیکشن،چوہدری نذیر احمد 824 ووٹ لیکر صدر منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) اخبار یونین لاہور کا الیکشن برائے سال 2015-16ءاخبار مارکیٹ لاہور میں منعقد ہوا،چئیرمین الیکشن بورڈ حاجی محمد رفیق مغل ،چوہدری عاشق علی سیکرٹری جنرل ، آفتاب احمد تنولی فنانس سیکرٹری، ملک ذیشان ممبر، محمد آصف ممبر، چوہدری خورشید علی ممبر، شیخ اظہر رفیق ممبر کی نگرانی میں پولنگ ہوئی جو کہ صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک پر امن اور خوشگوار ماحول میں ہوتی رہی۔اخبار فروشوں نے جوق در جوق اور جوش و خروش سے الیکشن میں حصہ لیا اور اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔الیکشن بورڈ کے نتائج کے مطابق چوہدری نذیر احمد انتخابی نشان ”پھول“ نے 824 ووٹ حاصل کیے۔ محمد مشتاق انتخابی نشان”چھتری“ نے 6 ووٹ حاصل کیے۔ عبدالحفیظ مرزا انتخابی نشان ”کرسی“ نے 1 ووٹ حاصل کیا۔ چوہدری مشتاق علی انتخابی نشان” کلاک“ نے 33 ووٹ حاصل کیے۔ 16 ووٹ مسترد ہوئے۔ الیکشن نتائج کے مطابق چوہدری نذیر احمد صدر، طارق حنیف سینئر نائب صدر، ملک امتیاز احمد نائب صدر، یاسین بابر جنرل سیکرٹری، سجاد عظیم جائنٹ سیکرٹری ،سید ذیشان شاہ سیکرٹری نشرو اشاعت، شیخ عمر یاسین آفس سیکرٹری اور ملک تنویر احمد فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔



مزید :

علاقائی -