جوڈیشل کمیشن کے معاملہ پر حکومت کیساتھ مزید لچک کا مظاہرہ نہیں کیا جائیگا ،تحریک انصاف

جوڈیشل کمیشن کے معاملہ پر حکومت کیساتھ مزید لچک کا مظاہرہ نہیں کیا جائیگا ...

 اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے اسپیڈی ٹرائل کورٹس اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حکومت سے تعاون جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعاون کا مطلب دھاندلی کے مؤقف سے پیچھے ہٹنا نہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس اتوار کو عمران خان کی زیر صدارت ہوا،جس میں فوجی عدالتوں کے قیام اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تعاون پر کمیٹی کو اعتماد میں لیا۔اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے ملکی مفاد کی خاطر فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کی ہے۔پارٹی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حکومت سے تعاون جاری رکھے گی تاہم حکومت سے تعاون کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ دھاندلی کے مؤقف سے ہم پیچھے ہٹ جائیں گے۔اعلامیے کے مطابق حکومت سے مذاکرات تندہی اور خلوص نیت سے جاری رکھے جائیں گے۔تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم نے جتنی لچک دکھانی تھی دکھا دی ہے،تحریک انصاف سٹریٹ پاور اور دھرنوں کا حق اب بھی محفوظ رکھتی ہے،مذاکرات میں مزید لچک کا مظاہرہ نہیں کرے گی۔اعلامیے کے مطابق تحریک انصاف انتخابات میں پہلے ہی بہت نقصان اٹھا چکی ہے،تحریک انصاف یہ بھی دہشتگردی کے الزامات لگائے گئے ہیں،حکومت معاملے کو آگے بڑھائے حکومت سے مذاکرات میں3بنیادی نکات پر اب بھی ڈیڈلاک برقرار ہے،تحریک انصاف نے ملکی مفاد میں دھرنا اور احتجاج ختم کیا ہے

مزید : صفحہ اول