لاپتہ ہونیوالا ملائیشیاءکا تیسرا بدقسمت مسافر طیارہ

لاپتہ ہونیوالا ملائیشیاءکا تیسرا بدقسمت مسافر طیارہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اتوار کی صبح انڈونیشیاءکے شہر سورابیا سے سنگاپور جانیوالا ایئرایشیاءکا طیارہ لاپتہ ہوگیا تھا اور ملائیشیاءسے متعلق یہ تیسرا بدقسمت طیارہ تھا ۔ ایئرایشیاءکے نام سے نجی کمپنی ملائیشیاءاور انڈونیشیاءکی مشترکہ ملکیت ہے ۔ اس سے قبل 2014ءمیں ملائیشیاءکی ایک پرواز لاپتہ اور دوسری تباہ ہوگئی تھی ۔ اس سے قبل مارچ میں کولالمپور سے بیجنگ جانیوالا ملائیشین ایئرلائن کا طیارہ ایم ایچ 370لاپتہ ہوگیا تھاجس میں مجموعی طورپر 239افراد سوار تھے ۔ بحرہند کے وسیع و عریض علاقے میں طیارے کو تلاش کیاگیاتھا لیکن کوئی سراغ نہیں ملا۔ ایم ایچ 370کے بعد 17جولائی کو ایم ایچ 17یوکرائن میں گر کر تباہ ہوگیاتھا جومبینہ طورپر باغیوں کانشانہ بناتھا۔ اس بدقسمت طیارے کے تمام298 مسافر موت کی وادی میں پہنچ گئے تھے ۔ مذکورہ جہاز ایمسٹرڈیم سے کولالمپور جارہاتھا۔

مزید :

صفحہ اول -