رواں سال دنیا بھر میں 22بڑے فضائی حادثوں میں1124مسافر جاں بحق ہوئے
اسلام آباد،کوالمپور (خصوصی رپورٹ)دنیا بھر میں 2014ءمیں 22 فضائی حادثات کے دوران 8مسافر طیاروں میں 1124مسافر جاں بحق ہوئے، پہلے بڑے فضائی حادثے میں 202،دوسرے میں 239 اور تیسرے میں 283مسافر جاں بحق ہوئے جبکہ رواں سال کے گزشتہ روز پیش آنے والے بڑے حادثے میں162مسافر جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق فروری2014ءسے لے کر اب تک 22 فضائی حادثات ہوئے ہیں جن میں سے 8 مسافر طیارے بھی شامل ہیں جن میں 1124 مسافر جاں بحق ہوئے۔ رواں سال 16فروری کو سب سے پہلا طیارہ نیپال ایئر لائن کا کریش ہوا جس میں عملے سمیت 18 افراد جاں بحق ہوئے، دوسرا 17 فروری کو القوپین ایئر لائن کا مسافر طیارہ اٹلی جاتے ہوئے تباہ ہوا جس میں عملے سمیت 202 افراد جاں بحق ہوئے۔ تیسرا حادثہ 8 مارچ کو ملائیشین ایئر لائن کا بوئنگ 777 کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے تھائی لینڈ کے قریب گر کر تباہ ہوا جس میں 222 مسافر جاں بحق ہو گئے تھے اس کے علاوہ پھر ملائیشین ایئر لائن کا بوئنگ 777 ایمئر ڈریم سے کوالالمپور جاتے ہوئے یوکرائن کے قریب گر کر تباہ ہوا جس میں سوار 298 افراد جاں بحق ہوئے اس کے بعد 23جولائی کو ایک نجی ایئر لائن کا طیارہ تباہ ہوا جس میں 58 مسافر جاں بحق ہوئے اس کے دوسرے دن ہی 24 جولائی کو پھر مالے کے قریب ایک مسافر طیارہ گرا جس میں 118 مسافر جاں بحق ہو ئے جس کے بعد 10 اگست صفا ایئر لائن حادثے میں 48 مسافر جاں بحق ہوئے ،گزشتہ روز انڈونیشیاءکے لاپتہ طیارے میں 162 مسافر سوار تھے ان تمام تباہ ہونے والے طیاروں میں سے اکثر طیاروں کے تباہ اور لاپتہ ہونے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔