2 لاکھ افغان مہاجرین کو شہر سے نکالنے کے احکامات جاری

2 لاکھ افغان مہاجرین کو شہر سے نکالنے کے احکامات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہری پور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) دو لاکھ افغان مہاجرین کو شہری علاقے خالی کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ہری پور کی ضلعی حکومت کی جانب سے شہر میں مقیم 2 لاکھ افغان مہاجرین کو شہر خالی کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ ان افغان مہاجرین کو اطلاع دینے کے لیے شہر بھر کی مساجد میں اعلانات بھی کروائے جا رہے ہیں۔ضلعی حکومت کی جانب سے افغان مہاجرین کو شہری علاقوں کی بجائے کیمپوں تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ یہ اعلانات بھی اسی ضمن میں کیے جا رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -