ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد دومجرم سنٹرل جیل پشاور منتقل ، جلاد سے رابطہ
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پروزیر مشرف پر حملے اورخاتون وکیل کے قتل میں ملوث دو مجرموں کے بلیک وارنٹ جاری ہونے کے بعد اُنہیں سنٹرل جیل پشاورمنتقل کر دیا گیا ہے جنہیں کسی بھی وقت پھانسی دی جائیگی۔ ہری پور جیل سے پشاور کے سنٹرل جیل منتقل کئے جانیوالوں میں دومجرموں میں ڈیرہ اسماعیل خان کے امان اللہ شامل ہیں جنہوں نے خاتون وکیل کو 2006 ء میں قتل کیا تھا جبکہ دوسرے مجرم نیاز محمد ہیں جنہیں سابق صدر پرویز مشرف پر حملے میں پھانسی کی سزا دی گئی تھی۔ مجرموں کو سیکیورٹی وجوہات کی بناءپر ہری پور جیل منتقل کر دیا گیا تھا تاہم انہیں ایک مرتبہ سنٹرل جیل پشاور منتقل کر دیا گیا ہے اورپھانسی کیلئے کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے جلاد سے رابطہ کیا گیا ہے۔