اتحاد تنظیمات مدارس اور حکومتی ذمہ داران کا ہنگامی اجلاس طلب
اسلام آباد (آئی این پی )حکومت کا مولانا محمد حنیف جالندھری سے رابطہ ، (کل ) منگل کو اسلام آباد میں اتحاد تنظیمات مدارس اور حکومتی ذمہ داران کا ہنگامی اجلاس طلب ،اجلاس میںوفاقی وزیر داخلہ ،وفاقی وزیر مذہبی امور ،وفاقی سیکرٹری برائے داخلہ وسیکرٹری برائے مذہبی امور ، پانچوں وفاقوں کے قائدین،چاروں صوبوں کے ہوم سیکرٹریز اور اوقاف سیکرٹریز شرکت کریں گے ،اجلاس میں مدارس دینیہ کے حوالے سے بات چیت اور مشاور ت ہو گی اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق حکومتی ذرائع نے وفاق المدار س کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری سے رابطہ کرکے انہیں اتحاد تنظیمات مدارس کی قیادت کے ہمراہ تیس دسمبر کو اسلام آبا دمیں ہنگامی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ۔اجلا س کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ چودھر ی نثار علی خان کریں گے جبکہ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف ،وفاقی سیکرٹری داخلہ ،وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ،پانچوں وفاقوں کے قائدین ،چاروں صوبوں کے ہوم سیکرٹریز اور اوقاف سیکرٹریز شرکت کریں گے ۔اجلا س میں مدارس بارے حکمت عملی طے کی جائے گی ۔