وزیراعظم نے داخلی سلامتی کے بارے میں اعلیٰ سطحی اجلاس کل طلب کرلیا

وزیراعظم نے داخلی سلامتی کے بارے میں اعلیٰ سطحی اجلاس کل طلب کرلیا

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم محمد نواز شریف نے داخلی سلامتی پر اعلیٰ سطحی اجلاس کل( بروز منگل )طلب کرلیا اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے قومی لائحہ عمل پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعظم نے منگل کے روز داخلی سلامتی پر اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا ہے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ‘ ڈی جی آئی ایس پی آر ‘ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے قومی لائحہ عمل پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

مزید : صفحہ اول