کائنات میں سب سے عظیم انقلاب حضور پاکﷺکی تشریف آوری ہے زوار بہادر

کائنات میں سب سے عظیم انقلاب حضور پاکﷺکی تشریف آوری ہے زوار بہادر

لاہور(سٹاف رپورٹر)جمعیت علماءپاکستان پنجاب کے صدر قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ کائنات میں سب سے عظیم انقلاب حضورﷺ کی تشریف آوری ہے جو دنیا کے لئے ہدایت امن اور محبت کا پیغام ہے۔12 ربیع الاوّل کا دن سارے عالم انسانیت کے لئے خوشی اور امن کا پیغام ہے رحمتہ اللعالمین کی تشریف آوری سے ظلم و بربریت کا خاتمہ اور سکون واطمینان اور بھائی چارے کی فضاءکو فروغ نصیب ہوا۔حضور کی آمد سے دنیا سے اندھیرا اور تاریکی ختم ہو گئی اورہر طرف اُجالا ہو گیا پسماندہ اور معاشرے کے ستائے ہوئے افرادکو پُرسکون زندگی گزارنے کا موقع ملا ۔انہوں نے کہا کہ غلامان مصطفےٰﷺربیع اوّل کے مہینے میں ملک بھر میںحضور سے محبت اور عشق رسول کا ایسا ثبوت پیش کریںکہ دشمنان اسلام اپنے عزائم میںناکام ہو جائیں انہوں نے کہا کہ میلاد النبی ﷺ کی خوشیاں منانا نبی کریمﷺ سے اظہار محبت کا عظیم ذریعہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صفہ اسلامک یونیورسٹی فیروز پور روڈ میں خواتین کے محفل میلاد کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔قاری زوار بہادر نے مزید کہا کہ اللہ پاک نے اپنی محبت کو اتباع رسولﷺ کے ساتھ مشروط کردیا ہے ہمارے طور طریقے ،اٹھنا بیٹھنا سنّت رسولﷺ کے منافی ہیں بلکہ خدا و رسول اور اپنے سب سے بڑے دشمن ہندو مشرکین کے رسم ورواج ہمارا اوڑھنا بچھونا بن گئے ہیں

 ہماری شادیوں میں لباس میں غیروں کی نقالی ہمیں پسند ہے جبکہ ہم نے اسلامی تعلیمات اور سنّت رسول کو پس پشت ڈال دیا ہے جو خداو رسول کی ناراضگی کا سبب بنے، قوم کو ربیع الاول کے مہینے سچی توبہ کرکے اتباع رسول کی طرف آنا ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1