غذائی قلت کا شکار لوگوں کی تعداد 7کروڑسے بڑھ گئی،بشیر مہدی

غذائی قلت کا شکار لوگوں کی تعداد 7کروڑسے بڑھ گئی،بشیر مہدی

لاہور(جنرل رپورٹر)محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی اقتصادی وصحت کے مسائل بھی پیدا کر رہی ہے اور دنیا میں غذائی قلت کے شکار لوگوں کی تعداد 7 کروڑ 70 لاکھ سے بڑھ گئی ہے

۔

اور ترقی پذیر ممالک کا ہر چھٹا فرد غذائی قلت کا شکار ہے جبکہ 49 ملین لوگ خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں اور ہر 10 ہزار ماؤں میں سے 500 مائیں دوران زچگی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔ اسی طرح 1000 بچوں میں سے 77 بچے دوران پیدائش وفات پا جاتے ہیں۔ 58 ملین آبادی کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں جبکہ 49 ملین لوگ صرف ایک کمرے کے گھر میں رہائش پذیر ہیں جہاں صحت کی سہولتوں میں اضافہ ہونا چاہیے وہاں بڑھتی ہوئی آباد ی پر بھی قابوپانا ضروری ہے۔بڑھتی ہوئی آبادی کو موزوں و مناسب شرح پر لانے کے لئے عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1