حکومت گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی بجائے چوری کو روکے،عابد علی

حکومت گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی بجائے چوری کو روکے،عابد علی

لاہور(وقائع نگار) تاجر اتحاد لاہور کے جنرل سیکر ٹری حافظ عابد علی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو گیس لیوی کے ذریعے گیس کی قیمتوں میں اضافہ صنعتی شعبہ کے لیے نقصان دہ ہے اس سے پیداوری عمل میں کمی اور مہنگائی کی شر ح بڑھنے کو تقو یت ملے گی ۔

جس پر حکو مت نظر ثا نی کرے ۔ انہوں نے کہا کہ گیس پاکستان کے اندر قدرتی ذرائع سے حاصل ہورہی ہے اس کی قیمتوں میں لیوی ٹیکس کی مد میں اضافہ سے انڈسٹریز بحران کا شکار ہوجائیں گی جبکہ گیس کی بندش اور قیمتوں میں اضافہ سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہونگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی بجائے گیس کی چوری کو روکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1