تمام سیاسی جماعتیں متحد ہو کر دہشتگردی پر قابو پائیں،مسر ت جمشید چیمہ
لاہور(وقائع نگار) تحریک انصاف خواتین ونگ کی سینئر نائب صدر مسر ت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہو کر مستقل بنیادوں پر دہشت گر دی پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا نے ہو نگے تاکہ عوام میں تشویش ختم ہو سکے اور دہشت گردوں کو جلد نشانہ عبرت بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ عدالتوں سے سزائے مو ت کے قیدیوں نے پھانسی پر سٹے آڈرز لے لئے ہیں جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے حکومت وقت فوری طور پر اس پر کاروائی کر واتے ہوئے اقداما ت کروائے بلکہ وزیر اعظم کو چاہیے کہ اپنے خصوصی اختیارات استعمال کر تے ہوئے جلد از جلد دہشت گر دی میں ملوث افراد کو پھانسی دینے کیلئے قانونی مشاورت کے بعد ایگزیکٹو آرڈر جاری کر یںمسرت جمشید نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے عوام پاک فوج کے ساتھ ہے ۔