برن کیئر ویلفیئر سوسائٹی )رجسٹرڈ(کی جانب سے جلے ہوئے مریضوں کے کوائف طلب

برن کیئر ویلفیئر سوسائٹی )رجسٹرڈ(کی جانب سے جلے ہوئے مریضوں کے کوائف طلب

لاہور)جنرل رپورٹر (برن کیئر ویلفیئر سوسائٹی )رجسٹرڈ(کی جانب سے جلے ہوئے مریضوں کے کوائف مانگے گئے ہیں تاکہ ان کے مفت علاج معالجہ اور پلاسٹک سرجری کا اہتما م کیا جاسکے۔برن کیئر ویلفیئرسوسائٹی آفس سے جاری ہونیوالے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ برن کے مریض کی جلنے سے پہلے اور بعد کے متاثرہ حصوں کی نمایا ں تصاویر اور دیگر تمام کوائف ngoburncare@gmail.com پر بھیجے جا سکتے ہیں یا سوسائٹی آفس نمبر 19،تھر ڈ فلور، مدینہ ٹاور، موڑ مسلم ٹاﺅن، لاہور کے ایڈریس پر بھیجے جا سکتے ہیں یا آفس میںموجود سٹاف کو جمع کرائے جا سکتے ہیں۔اسکے علاوہ ہر طر ح کی معلومات کیلئے فون نمبرز1 0313-405955 ،0333-4252294پررابطہ کیا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ برن کیئر ویلفیئر سوسائٹی برن کے مریضوں کی فلا ح وبہبود ا ور مفت علاج کے علاو ہ لاہور میں ملک کے پہلے برن ہسپتال ”نبیہہ تقویم برن سنٹر“(NTBC)کے قیام کیلئے قائم کی گئی ہے، جبکہ ہسپتال کیلئے صوئے آصل کے بائیں جانب موضع سڑا ئچ میں سو کنال اراضی کا بھی انتخاب کر لیا گیاہے اور بہت جلد اس کا سنگ بنیاد رکھ دیاجائیگا۔سوسائٹی کے فاﺅنڈر پریذ یڈنٹ معروف اور سینئر صحافی ایس ایم تقویم ہیںبرن مریضوں کے مفت علاج میں سوسائٹی کیساتھ تعاون کرتے ہو ئے مخیر حضرات اگر عطیات دینا چاہیں تو فیصل بنک کے اکاﺅنٹ نمبر0212007900004480،سوفٹ کوڈpk29fays) (میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1