گلشن راوی اتوار بازار میں سٹال ہولڈرز کا راج ،سبزیوں ،پھلوں کی مہنگے داموں فروخت

گلشن راوی اتوار بازار میں سٹال ہولڈرز کا راج ،سبزیوں ،پھلوں کی مہنگے داموں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                        لاہور(وقائع نگار)صو با ئی دارالحکو مت میں لگائے جانے والے سستے اتوار بازاروں گزشتہ روز سر دی کی شدت میں اضا فہ کے باوجو د شہریوں کی بڑی تعداد نے رخ کیا تاہم بیشتر اتوار بازاروں میں صبح کے اوقات کئی ایک محکمو ںکے اہلکار غیر حاضر رہے ۔ضلعی حکو مت کی جانب سے صارفین کو ریلیف فراہم کر نے کے لیے مختلف محکمو ں کے اہلکاروں کی عدم تو جہی کے باعث صارفین کو ریلیف کی بجائے سرکاری نرخو ں سے زائد پر سبزیو ں و پھلو ں کی فروخت سمیت کئی ایک دیگرمسائل کا سا منا ہے ۔ گزشتہ روز کیے گئے گلشن راوی اتو ار بازار سروے میں بیشتر دکاندار مارکیٹ کمیٹی کی عد م دلچسپی کے پیش نظر سرکاری نرخ سے زائد پر سبزیاں و پھل فروخت کر تے رہے جبکہ راستے میں لگائے جانے والے عارضی سٹالز اور بکھری گندگی صارفین کے لیے خریداری مشکلا ت کا باعث رہی ۔خر یداری کرنے آئی ہو ئیں لائبہ ، سائرہ اور حنانے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں واضح کمی کے باوجود سبزیو ں کی قیمتو ں میں کمی نہیں ہوئی جو حکو مت وقت کے لیے لمحہ فکریہ ہے جبکہ یہا ں پر چیک اینڈ بیلنس نہ ہو نے سے سٹال ہو لڈرز گلی سڑی سبزیا ں و پھل در جہ اول کی قیمت پر فر وخت کر رہے ہیں۔جن کو پو چھنے والا کو ئی نہیںنبیلہ ،نسرین اور کاشف نے کہا کہ ضلعی حکو مت نے اتو ار بازاروں کا انعقاد عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے کیا ہے جہا ںپر فروخت ہو نے والی اشیا کی قیمتیں عا م مارکیٹ کے تنا سب سے یکساں جبکہ کو الٹی غیر تسلی بخش ہے ۔انھو ں نے کہا کہ غر یب مہنگائی کی دلدل میں پھنس چکا ہے فا قہ کشی گھر وں میں دندناتی پھر رہی ہے۔سو نیانے کہا کہ یہاں پر بازار والی قیمت پر اشیاءکی فر وخت ہو رہی ہے صارف کو کسی قسم کا ریلیف میسر نہیںاور گندگی میں لگے سٹالز عجب منظر پیش کر رہے ہیں مہنگائی کے باعث غر یب چھو ٹی چھو ٹی خو شیو ں سے محرو م ہو کر رہ گیا ہے ۔ ماہ نو ر اور کا مران نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے وعدے جھو ٹ کے مترا دف ثابت ہو ئے اتو ار بازاروں کا شمار مہنگے باز ارو ں میں ہو تا ہے جہاں پر مقررہ نرخ سے زائد پر اشیاءکی فر و خت انتظا میہ کی مو جو دگی میں ہو رہی ہے اور سٹال ہو لڈرز کا رویہ نا قا بل بر داشت ہے ۔صارفین نے ڈی سی او لاہور سے مطا لبہ کیاہے کہ اتوار بازاروں کا نظام بہتر بنانے کے لیے تعینا ت محکمو ں کے اہلکاروں کو اپنے ذمہ فرائض ایمانداری سے پورے کر نے کا پا بند بنا یا جائے ۔