پاکستان نازک ترین دور سے گزررہا ہے،شاویز خان

پاکستان نازک ترین دور سے گزررہا ہے،شاویز خان

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ( ن )کے رکن پنجاب اسمبلی محمد شاویز خان نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔ حکومت ایک طرف دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے تو دوسری طرف توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہےانہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور تاریخ کا بدترین واقعہ ہے جس میں سکول کے معصوم بچوں کو سفاک دردندوں نے بربریت کا نشانہ بنایا۔ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے پوری قوم دہشت گردی کی لعنت سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا پانے کیلئے متحد ہو چکی ہے اتحاد اور اتفاق کا جو شاندار مظاہرہ دیکھنے میں آیا اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی اور اتحاد کی اسی قوت سے دہشت گردوں کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے صفایا کرکے پاکستان کو امن دیں گے یہ جنگ آئندہ نسلوں کی بقا کی جنگ ہے جو ہر قیمت پر جیتیں گے کیونکہ دہشت گردی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔توانائی کے بحران پر قا بو پاکر ہی ملک معاشی طور پر مضبوط ہوگا اس بحران کے خاتمہ کے لئے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1