ایئرایشیاءکے لاپتہ طیارے کی دوسرے روز بھی تلاش
جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایئرایشیاءکے طیارے کیوزیڈ8501کی تلاش دوسرے روز بھی جاری ہے لیکن ابھی تک کوئی سراغ نہیں سکا۔
طیارے کی گمشدگی کی مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں ۔
حکام کے مطابق اتوار کی شام مقامی وقت کے مطابق ساڑھے پانچ بجے جاواجزائر پر طیارے کی تلاش کا کام بند کردیاگیاتھاجو پیر کی صبح دوبارہ شروع کردیاگیاہے تاہم آخری اطلاعات تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ۔ حکام نے بتایاکہ متبادل راستہ پوچھنے کے پانچ منٹ بعد ہی رابطہ منقطع ہوگیاتھا۔ ایک سوال کے جواب میں انڈونیشیاءکی سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ نے بتایاکہ وہ آپسی گفتگو کے نتیجے میں کہہ سکتے ہیں کہ طیارہ سمندر کے اوپر ہی تھا۔
ایئرفرانس کے ترجمان نے بتایاکہ دو سی 130طیارے بنگاجزیرے پر تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں جو طیارے کے آدھے راستے میں پڑتے ہیں ۔
سنگاپور نے بھی دو نیوی کے جہاز ایئرایشیاءکے لاپتہ طیارے کی تلاش کیلئے بھیج دیے ہیں جبکہ ملائیشیاءبھی اپنے طیارے بھیج رہاہے اور آسٹریلیا کا طیارہ میں امدادی کارروائیوں کے لیے روانہ ہوگئے ہیں ۔
امریکہ ،برطانیہ ، جنوبی کوریااور بھارت نے بھی امدادی کارروائیوں میں مدد کی پیشکش کردی ہے ۔