داعش مخالف لڑنے والے ایرانی جنرل حامد تقوی قتل

داعش مخالف لڑنے والے ایرانی جنرل حامد تقوی قتل
داعش مخالف لڑنے والے ایرانی جنرل حامد تقوی قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ویب ڈیسک) عراق میں داعش کے خلاف لڑنے والے جنرل حامد تقوی کو گولی مار کر قتل کردیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق عراق کے شہر سمارا میں عراقی فوجیوں اور داعش کے خلاف لڑنے والی شیعہ ملیشیا تنظیم کی تربیت کرنے والے ایرانی جنرل حامد تقوی کو گولی مار کر قتل کردیا گیاہے۔

امریکہ نے حافظ سعید کے سر کی قیمت بھی مقرر کر دی تفصیلات جاننے کیلئے کلک کریں
 سرکاری ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق حامد تقوی نے 1980ءسے 1988ءتک عراق اور ایران جنگ میں بھی حصہ لیا۔ ماہر نشانہ باز نے بجلی کے ٹرانسفارمر کی اوٹ لے کر گولیاں چلائیں جس کی وجہ سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ۔جنرل حام تقوی داعش کیخلاف لڑائی میں بطور مشیرخدمات انجام دے رہے تھے۔