لیاری گینگ وار کا اہم ملزم عذیر بلوچ دبئی میں گرفتار

لیاری گینگ وار کا اہم ملزم عذیر بلوچ دبئی میں گرفتار
لیاری گینگ وار کا اہم ملزم عذیر بلوچ دبئی میں گرفتار

  

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) لیاری گینگ وار کا اہم ملزم عذیربلوچ دبئی ایئرپورٹ پر پکڑاگیاہے ۔ ذرائع کے مطابق عزیربلوچ مسقط سے دبئی پہنچاتھاجہاں انٹرپول کے ہتھے چڑ ھ گیاتھا۔ حکام کے مطابق عذیر بلوچ کے پاس پاکستان کے علاوہ ایران کا پاسپورٹ بھی موجود ہے ۔

یادرہے کہ حکومت سندھ اور رینجرز حکام کی سفارش پر انٹرپول نے عذیر بلوچ کے ریڈوارنٹ جاری کررکھے تھے اور اب یہ مسئلہ درپیش آسکتاہے کہ آیا انٹرپول حکام ملزم کو ایران کے حوالے کریں گے یا حکومت پاکستان کے سپرد کریں گے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں