کوکا کولا کارپوریشن کا دو ہزار تک ملازمین فارغ کرنیکا اعلان

کوکا کولا کارپوریشن کا دو ہزار تک ملازمین فارغ کرنیکا اعلان
کوکا کولا کارپوریشن کا دو ہزار تک ملازمین فارغ کرنیکا اعلان

  

اٹلانٹا (ویب ڈیسک) کوکا کولا اپنی کمپنی کے سالانہ اخراجات میں ارب ڈالر تک کمی لانا چاہتاہے جس کے باعث انہوں نے تین ہزار ملازمین کو بر خاست کرنے کااعلان کر دیا ہے۔امریکی جریدے 'وال سڑیٹ 'کے مطابق کوکا کولا نے اپنے اخراجات کو کم کرنے کے لیے دو سے تین ہفتوں میں تقریباً تین ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔

لیاری گینگ وار کا اہم ملزم عذیر بلوچ دبئی میں گرفتار

کوکا کولااپنے سالانہ اخراجات میں تین ارب ڈالر میں کمی لانا چاہتا ہے جس کے لیے کوکا کولا حکام کاکہنا ہے کہ شمالی امریکا میں فارغ کئے جانے والے ملازمین کونوٹس 8 جنوری کو موصول ہوجائیں گے جبکہ دنیا کے دوسرے ممالک میں موجود کوک ملازمین کو ان کی ملازمتیں ختم ہونے کی اطلاع15 جنوری کو دیدی جائے گی۔ یاد رہے کہ کوکا کولا کو رواں سال کے پہلے 9 ماہ میں منافع میں 14فیصد کمی کا سامنا ہے۔

مزید : بین الاقوامی