وفاقی حکومت نے عسکری قیادت کے جعلی فیس بک اور ٹوئٹر اکاﺅنٹس بند کرنے کیلئے حکمت عملی بنالی

وفاقی حکومت نے عسکری قیادت کے جعلی فیس بک اور ٹوئٹر اکاﺅنٹس بند کرنے کیلئے ...
وفاقی حکومت نے عسکری قیادت کے جعلی فیس بک اور ٹوئٹر اکاﺅنٹس بند کرنے کیلئے حکمت عملی بنالی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے عسکری قیادت کے جعلی فیس بک اور ٹوئٹر اکاﺅنٹس بند کرنے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے اس حوالے سے حتمی لائحہ عمل مرتب کرکے ہدایات جاری کئے جانے کا امکان ہے۔پی ٹی اے نے حکومت سے ایسا نظام دینے کی استدعا کی ہے کہ جس سے عسکری قیادت کے جعلی اکاﺅنٹس کو منجمد کیا جاسکے اس حوالے سے حکومت نے حامی بھری لی ہے اور رواں ہفتے پیش رفت کا امکان ہے۔

مزید : اسلام آباد