ضیاءالحق کے دور میں سب طالبان گڈ تھے، مشرف نے گڈ اور بیڈ طالبان متعارف کرائے: حافظ حسین احمد

ضیاءالحق کے دور میں سب طالبان گڈ تھے، مشرف نے گڈ اور بیڈ طالبان متعارف کرائے: ...
 ضیاءالحق کے دور میں سب طالبان گڈ تھے، مشرف نے گڈ اور بیڈ طالبان متعارف کرائے: حافظ حسین احمد

  

کوئٹہ (ویب ڈیسک) جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ضیاءالحق کے دور میں سب طالبان گڈ تھے لیکن پرویز مشرف نے گڈ اور بیڈ طالبان متعارف کرائے اور اب گڈ اور بیڈ طالبان کو گڈ مڈ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے نواں کلی میں حاجی نور گل خلجی کی رہائشگاہ پر دئیے گئے ظہرانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدارس، علمائ، جنازوں اور تعلیمی اداروں پر حملے کرنے والے دہشت گرد ہیں ان کو سزائے موت ہونی چاہیے اور انہیں قصاص کیا جائے۔

ملا عبدالعزیز پر غداری کا کیس چلایا جائے: علماءاہل سنت

حافظ حسین احمد نے کہا کہ سول سوسائٹی کے نام پر مظاہرے کرنے والوں کا تعلق این جی اوز سے ہے جو پیسہ کمانے کے لئے کسی اور کی فرمائش پر مظاہرے کرتے ہیں حکومتی غلط پالیسیوں کا ملبہ مدارس پر نہ ڈالا جائے۔

مزید : کوئٹہ