کتا چوری کرکے ہلاک کرنیوالی خاتون کو نظر بند کردیا گیا

کتا چوری کرکے ہلاک کرنیوالی خاتون کو نظر بند کردیا گیا
کتا چوری کرکے ہلاک کرنیوالی خاتون کو نظر بند کردیا گیا

  

پیٹرزبرگ (ویب ڈیسک) جہاں قانون کی حکمرانی ہو وہاں معمولی چوری بھی بڑی اہمیت رکھتی ہے اور ایسا ہی کچھ ہوا امریکہ میں جہاں ایک خاتون کو پڑوسی کا کتا چوری کرکے اسے ہلاک کرنا اتنا مہنگا پڑگیا کہ عدالت نے اسے گھر میںنظر بند کرنے کا حکم دے دیا۔

فیس بک کو سبق سکھانے کے لیے زکر برگ کو نشانہ بنانے والے ہیکر کا اہم انکشاف

 امریکی اخبار کے مطابق پیٹرزبرگ کے علقے الیکھنی کانٹی کی رہائشی خاتون گیسلی پیرس پر اپنے پڑوسی کا کتا چرانے اور اسے بیماری کے باعث انجیکشن کے ذریعے ہلاک کرنے کا مقدمہ گزشتہ ایک سال سے زیر سماعت تھا جس میں عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد پیرس کو چوری کرنے اور جانوروں کے ساتھ ظلم کرنے کے جرم میں مجرم قرار دیتے ہوئے گھر میں نظر بند کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس