کمپنی کے مالک نے نئے سال کی آمد پر اپنے ملازمین کو ایسا تحفہ دیا کہ سب کو حیران کر دیا

کمپنی کے مالک نے نئے سال کی آمد پر اپنے ملازمین کو ایسا تحفہ دیا کہ سب کو ...
کمپنی کے مالک نے نئے سال کی آمد پر اپنے ملازمین کو ایسا تحفہ دیا کہ سب کو حیران کر دیا

  

بیجنگ(نیوزڈیسک)اگر مالک کی طرف سے اچھاکام کرنے والے ملازمین کے کام کی حوصلہ افزائی کی جائے تو وہ بہت خوش ہوتے ہیں لیکن چین کے ایک مالک نے اپنے اچھے ملازمین کے کام کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے ایک انوکھا طریقہ اپنایا۔

ہوا کا اخراج ،خواتین زیادہ بدبودار یا مرد ،تحقیق میں انتہائی دلچسپ انکشاف

وہ ملازمین جنہوں نے 2014ءمیں اچھا کام کیا تھا کو مالک نے پیسے کمانے کا ایک زبردست موقع دیا۔ اس نے 100یوان(تقریباً 1600روپے)کے ہزاروں نوٹ ایک ڈبے میں ڈال دئیے اور اپنے ملازمین کو موقع دیا کہ وہ اس میں ہاتھ ڈال کر جتنے مرضی نوٹ نکال لیں۔ ایک خاتون نے اس طریقے سے 20ہزار یوان (تقریباً سوا تین لاکھ روپے)نکالے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس