گمراہ کن خیالات سے دور رہنے کے لیے لڑکوں اور لڑکیوں میں کتنا فاصلہ ہونا چاہیے ؟چینی سکول نے واضح کر دیا

گمراہ کن خیالات سے دور رہنے کے لیے لڑکوں اور لڑکیوں میں کتنا فاصلہ ہونا چاہیے ...
گمراہ کن خیالات سے دور رہنے کے لیے لڑکوں اور لڑکیوں میں کتنا فاصلہ ہونا چاہیے ؟چینی سکول نے واضح کر دیا

  

بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کے ایک مڈل سکول نے حال ہی میں ایک اصول متعارف کروایا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ لڑکوں اور لڑکیوں کو ایک دوسرے سے کتنے فاصلے پر بیٹھناچاہیے۔

فحش فلموں میں کام کرنے پر نوکری سے فارغ ہونے والی استانی نے انوکھی منطق پیش کر دی

چین کے مشرقی صوبے شین ڈونگ کے شہر جنان کی سکول انتظامیہ کے اس اصول کے متعارف کروانے کے بعد اسے مغربی دنیا میں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے لیکن چینی سکول نے اس پر کوئی خاص توجہ نہیں دی اور تمام طالب علموں کو تنبہیہ کی ہے کہ وہ صنف مخالف سے کم از کم 44سینٹی میٹر (تقریباًڈیڑھ فٹ) دور رہیں۔ سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک ماہر کے خیال میں یہ ایک محفوظ فاصلہ ہے اور اگر طالب علم اور طالبہ اس سے کم فاصلے پر بیٹھیں گے تو ان دونوں کے لئے یہ اچھا نہیں ہوگا۔

اس سکول نے ماضی میں بھی کچھ ایسے اصول وضع کر نے کی کوشش کی تھی لیکن پھر انہیں واپس لے لیا تھا ۔ ان اصولوں میں لڑکی اور لڑکے کے ایک پلیٹ میں کھانے ، عوامی جگہوں پر ایک ساتھ رہنے اور ایک دوسرے کو تحائف دینے کی ممانعت تھی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس