پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 17 روپے فی لیٹر تک کمی کی سمری تیار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 17 روپے فی لیٹر تک کمی کی سمری تیار
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 17 روپے فی لیٹر تک کمی کی سمری تیار
کیپشن: Petrol Pump

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں 17روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دیدی ہے۔ اوگرا نے قیمتوں میں کمی کی سمری تیار کر لی ہے جو حتمی منظوری کیلئے کل وزیراعظم نواز شریف کو ارسال کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے تیار کی گئی سمری میں پیٹرول 6.66 روپے فی لیٹر، ہائی آکٹین 17.61 روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل 9.91 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل 12.56 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 13.23 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری کو کل وزیراعظم نواز شریف کو ارسال کرے گی جن کی منظوری کے بعد 31 دسمبر کو نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -Headlines -