خیبرپختونخواہ پولیس نے اینڈرائڈ فونز پر مبنی ایمرجنسی سروس شروع کر دی

خیبرپختونخواہ پولیس نے اینڈرائڈ فونز پر مبنی ایمرجنسی سروس شروع کر دی
خیبرپختونخواہ پولیس نے اینڈرائڈ فونز پر مبنی ایمرجنسی سروس شروع کر دی

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ پولیس نے اینڈرائڈ فونز پر مبنی ون کلک ایس او ایس سروس شروع کر دی ہے جس کے تحت صرف ایک کلک سے ایمرجنسی کی اطلاع پولیس کو دی جا سکے گی۔ خیبرپختونخواہ پولیس کے ترجمان کے مطابق اس سروس کے ذریعے اینڈرائڈ فونز کے حامل صارفین اپنے موبائل فون سے صرف ایک کلک پر پولیس کو ایمرجنسی اطلاع دے سکیں گے اور ایمرجنسی الرٹ بٹن دبانے سے 10 مختلف پولیس سٹیشنز سمیت ضلعی پولیس کنٹرول کو الرٹ موصول ہو گا جس پر فوری کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق یہ سروس ابتدائی طور پر پشاور کے تعلیمی اداروں کیلئے شروع کیا جا رہا ہے تاہم بہت جلد ہی اسے دوسرے غیر محفوظ مقامات تک بڑھا دیا جائے گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں