جلد کے دانوں سے نجات کے لیے نئے گھریلو نسخے
نیویارک(نیوزڈیسک)چہرے پر دانے اور مہاسے بہت برے لگتے ہیںاور اس کے علاج کے لئے لوگ آپ کو مختلف مشورے دیں گے اور کچھ آپ کو انٹی بائیوٹک اور کریمز کے استعمال کا کہیں گے،لیکن اس سے بہتر ہے کہ آپ ایسی اشیاءاستعمال کریں جن سے آپ کو نقصانات کم سے کم ہوں۔
صابن استعمال کرنے سے قبل ان ہدایات پر ضرور عمل کریں تفصیلات جاننے کیلئے کلک کریں
بیکنگ سوڈا
ایک حصہ بیکنگ سوڈا اور دو حصے نیم گرم پانی لے کر ایک لیپ سا بنا لیں اور اگر شہد ملا لیں تو یہ اور بھی اچھا ہے،اب اسے دانوں پر لگائیںاور دس منٹ بعد اپنا چہرہ دھو لیں۔آپکو چند ہی دنوں میںتبدیلی محسوس ہونے لگے گی۔
پودینہ اور دھنیے کا جوس
ایک چمچ پودینہ یا دھنیے کا رس لے کر اس میں تھوڑی سی ہلدی ملائیں اور اس کا محلول بنا کر روزانہ رات کو دانوں پر لگائیں۔ اس سے دانے اور کالے نشانات بہت جلد صاف ہو جائیں گے۔
شہد اور دار چینی
شہد اور دارچینی کو مکس کر لیں اور اس محلول کو روز رات سونے سے پہلے مہاسوں پر لگائیں اور صبح نیم گرم پانی سے منہ دھو لیں۔
نمک اور لیموں
آدھ چمچ نمک کا لے کر اسے دو چمچ لیموں کے رس میں مکس کریں ۔اب یہ محلول دانوں پر آدھ گھنٹہ تک لگا رہنے دیں ۔ اس محلول کو لگانے کے بعد سورج میں جانے سے اجتناب کریں۔ لیموںمیں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ جلد کی چکنائی کو کم کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے۔