سالگرہ پر خاندان والوں کا سلمان خان کے لئے دلچسپ تحفہ

سالگرہ پر خاندان والوں کا سلمان خان کے لئے دلچسپ تحفہ
سالگرہ پر خاندان والوں کا سلمان خان کے لئے دلچسپ تحفہ

  

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ ہیرو سلمان خان نے اپنی 49ویں سالگرہ شاندار طریقے سے منانے کے بعد بالآخر اپنے مداحوں کو اس شاندار تحفے کے بارے میں بتادیا ہے جو انہیں ان کے خاندان نے اس اہم موقع پر انتہائی محبت سے دیا ہے۔

سلمان خان کے بارے میں وہ باتیں جو دنیا کو معلو م نہیں تفصیلات جاننے کیلئے کلک کریں

اس ارب پتی فلمسٹار کو ملنے والے تحفے کے بارے میں آپ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ یہ کوئی مہنگی کار یا گھر ہوگا، لیکن جناب یہ تحفہ ہے تازہ اور مزیدار سٹرابیری سے بھراہوا ڈبہ ہے جو کیک کے متبادل انہیں پیش کیا گیا، سلمان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر انتہائی مسرت کے ساتھ اعلان کیا کہ انہیں بہت ہی مزیدار تحفہ ملا ہے اور ساتھ ہی لال لال سٹرابیری سے بھرے ڈبے کی تصاویر بھی بھیجی ہیں۔سالگرہ کی تقریب میں ان کے خاندان کے علاوہ مشہور فلمی شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں کرن جوہر، بریانکا چوپڑا اور سوناکشی سنہا بھی شامل تھے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس