ائیر ایشیا کے بدقسمت طیارے کا پائلٹ جس کے گھر میں ایک ہفتے میں دوسری بار ’قیامت‘ٹوٹ پڑی

ائیر ایشیا کے بدقسمت طیارے کا پائلٹ جس کے گھر میں ایک ہفتے میں دوسری بار ...
ائیر ایشیا کے بدقسمت طیارے کا پائلٹ جس کے گھر میں ایک ہفتے میں دوسری بار ’قیامت‘ٹوٹ پڑی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتہ (نیوز ڈیسک) انڈونیشیا کے لاپتہ ہونے والے طیارے کے پائلٹ کیپٹن ایریانتو کے گھر والے بھی دیگر مسافروں کے گھر والوں کی طرح ان کی واپسی کیلئے منتظر ہیں لیکن کپتان کے گھر پر صدمے کی کیفیت کچھ زیادہ ہی شدید ہے کیونکہ ابھی پچھلے ہفتے ان کے بوڑھے باپ نے اپنے ایک بیٹے کو دفنایا ہے اور اب یہ حادثہ پیش آگیا ہے۔

انڈونیشیاءمیں زیادہ ترفضائی حادثات کس وجہ سے ہوتے ہیں ، جاننے کے لئے کلک کریں
کیپٹن ایریانتو کے والد نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو بتایا کہ وہ پچھلے ہفتے ایک بیٹے کی موت کے صدمے سے دوچار ہوئے اور یہ آخری موقع تھا کہ انہوں نے اپنے پائلٹ بیٹے سے ملاقات کی۔ سارا خاندان ابھی پائلٹ کے بھائی کی موت کے غم سے نڈھال تھا کہ وہ خود بھی یوں نظر سے اوجھل ہوگئے ہیں کہ لوٹتے دکھائی نہیں دیتے۔ ان کے والد کا کہنا ہے کہ ایک بیٹے کی موت کے بعد دوسرے بیٹے کے غم سے ان کی کیا کیفیات ہے وہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے کیونکہ اس درد کو وہی باپ محسوس کرسکتا ہے جس نے جوان اولاد کو کھویا ہو۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -