امریکہ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغان قوم پر چھوڑ دے: سراج الحق

امریکہ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغان قوم پر چھوڑ دے: سراج الحق
امریکہ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغان قوم پر چھوڑ دے: سراج الحق

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ افغانستان سے نیٹو فورسز کی واپسی خوش آئند ہے، امریکہ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغان قوم پر چھوڑ دے۔ تفصیلات کے مطابق سراج الحق کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن قائم کرنے کے نام پر آنے والی فورسز نے خطے میں بدامنی کو فروغ دیا اور اگر اب امریکہ نے افغانستان میں سیاسی مفادات سمیٹنے کی کوشش کی تو خطے میں امن نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان ، چین سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مل کر افغانستان کے پرامن مستقبل کو یقینی بنائے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں