فوجی عدالتوں کا قیام ، تحریک انصاف آئینی ترمیم کے لیے تیار نہیں : حامد خان

فوجی عدالتوں کا قیام ، تحریک انصاف آئینی ترمیم کے لیے تیار نہیں : حامد خان
فوجی عدالتوں کا قیام ، تحریک انصاف آئینی ترمیم کے لیے تیار نہیں : حامد خان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے فوجی عدالتوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کسی قسم کی آئینی ترمیم کے لیے تیار نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کسی قسم کی آئینی ترمیم کیلئے تیا ر نہیں ہے۔جبکہ تحریک انصاف موجودہ آئین میں رہتے ہوئے دہشتگر دی کے مسئلے کا حل چا ہتی ہے۔

آئین میں فوجی عدالتوں کی کوئی جگہ نہیں : سینیٹر رضا ربانی

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءسینیٹر رضا ربانی نے بھی سینیٹ اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے فوجی عدالتوں کے قیام کی مخالفت کی ہے۔یاد رہے کے پاکستان تحریک انصاف نے پہلے فوجی عدالتوں اور آئین میں تبدیلی کی حمایت کی تھی مگر اب وہ اپنے اس فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں