القاعدہ نے اپنے کارکنوں کو خطرناک حکم دے دیا

القاعدہ نے اپنے کارکنوں کو خطرناک حکم دے دیا
القاعدہ نے اپنے کارکنوں کو خطرناک حکم دے دیا

  

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) القاعدہ نے اپنے میگزین "Inspire" کے تازہ ترین شمارے میں مغربی ممالک کی اہم ترین ائیرلائنز پر انفرادی حملوں کی ترغیب دی ہے اور ان حملوں کو ایک کامیاب اور طاقتور ہتھیار قرار دیتے ہوئے ان کے ذریعے دشمن کی معیشت تباہ کرنے کے عزم کا اظہار کردیا ہے۔

ائیر ایشیا کے بدقسمت طیارے کا پائلٹ جس کے گھر میں ایک ہفتے میں دوسری بار ’قیامت‘ٹوٹ پڑی جاننے کیلئے کلک کریں

کرسمس کے موقع پر شائع کئے گئے میگزین میں ایمسٹرڈیم سے ڈیٹرائیٹ جانے والی پرواز کو تباہ کرنے کی کوشش کرنے والے عمر فاروق کو انفرادی حملوں کیلئے بہترین مثال قرار دیا گیا اور اس طرح کے مزید حملوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ جن ائیرلائینز پر حملوں کی ترغیب دی گئی ہے ان میں امریکن ائیرلائینز، یونائیٹڈ ائیرلائن، ڈیلٹا ائیرلائن، برٹش ائیرویز، ایزی جیٹ اور ائیرفرانس شامل ہیں۔ القاعدہ کا کہنا ہے کہ انفرادی حملے کرنے والوں کو پکڑنا مشکل ہے اور بڑی ائیرلائینز پر حملے نہ صرف تہلکہ مچادیں گے بلکہ مغربی ممالک کی معیشت کو بھی تباہ کردیں گے۔

ضرور پڑھیں: سوچ کے رنگ

مزید : بین الاقوامی