ہاتھ میں چھرا پکڑ کر سڑک پر بر ہنہ پر چلنے والی اداکارہ نے اپنی حرکت کی عجیب منطق دے دی

ہاتھ میں چھرا پکڑ کر سڑک پر بر ہنہ پر چلنے والی اداکارہ نے اپنی حرکت کی عجیب ...
ہاتھ میں چھرا پکڑ کر سڑک پر بر ہنہ پر چلنے والی اداکارہ نے اپنی حرکت کی عجیب منطق دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیف (نیوز ڈیسک) یوکرینی دارالحکومت کے ایک رہائشی علاقے میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب لوگوں نے دیکھا کہ سڑک پر ایک خاتون بالکل برہنہ حالت میں لنگڑاتی ہوئی چل رہی تھی، اس کا سر ایک برتن سے ڈھکا تھا اور ایک ہاتھ میں خنجر اور دوسرے میں ٹوکا تھا۔

ہوا کا اخراج ،خواتین زیادہ بدبودار یا مرد ،تحقیق میں انتہائی دلچسپ انکشاف جاننے کیلئے کلک کریں
 تینتیس سالہ خاتون اگنات گالکن نے نہ صرف اس حیران کن منظر کو کیمرے سے ریکارڈ کیا بلکہ فوراً پولیس بھی بلوالی۔ جب پولیس ڈرتے ڈرتے خاتون کے پاس پہنچی اور پوچھا کہ یہ کیا ماجرا ہے، تو خاتون نے سر سے برتن ہٹاتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک اداکارہ ہے اور ایک ڈرامے کے کردار کی پریکٹس کررہی ہے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ خاتون 45 سالہ غیر معروف اداکارہ ایلینا یوگورووا ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ فلم "Dawn of the Dead" کی کہانی پر مبنی ایک سٹیج ڈرامے کی کاسٹ میں شامل ہیں۔ ایلینا کا کہنا ہے کہ اس فلم میں زومبی (زندہ لاشیں) امریکا پر حملہ کردیتے ہیں، اور چونکہ وہ ڈرامے میں حقیقت کے قریب ترین اداکاری کرنا چاہتی تھیں اسی لئے سربازار پریکٹس کررہی تھیں۔ سر پر برتن الٹا رکھنے کی وجہ انہوں یہ نے بتائی کہ انہوں نے پڑھا کہ زومبی کو ٹھیک طرح سے نظر نہیں آتا لہٰذا انہوں نے سر اور آنکھوں کو ڈھانپنے کیلئے برتن استعمال کرلیا۔ پولیس نے خاتون کو سمجھایا کہ یہ ریہرسل کا مناسب طریقہ نہیں ہے جس سے اتفاق کرتے ہوئے انہوں نے گھر واپس جانے پر رضا مندی ظاہر کردی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -