امریکی صدر باراک اوبا ما ایران میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کے خواہشمند

امریکی صدر باراک اوبا ما ایران میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کے خواہشمند
امریکی صدر باراک اوبا ما ایران میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کے خواہشمند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما ایران میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔ امریکی صدر باراک اوباما نے میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ایران میں امریکی سفارتخانہ کھولا جائے  تاہم ایران سے اس کی جوہری پالیسی پر اختلاف ہے۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا اگر ایران اپنی جو ہری پالیسی کو تبدیل کر لے تو اس سے ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔ایرانی حکام کی طرف سے فی الحال امریکی صدر کے اس بیان کا کو ئی ردعمل سامنے نہیں آیا ۔تاہم ایرانی جوہری پروگرام کی وجہ سے ایران امریکہ سفارتی تعلقات کافی عرصے سے معطل ہیں جو اب بحالی کی جانب جا تے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔