پاکستان افغان فورسز کوتربیت دےگا: سرتاج عزیز

پاکستان افغان فورسز کوتربیت دےگا: سرتاج عزیز
پاکستان افغان فورسز کوتربیت دےگا: سرتاج عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغانستان میں صوبہ کنڑ میں فورسز کا آپریشن پاکستان کی درخواست پر کیا گیا تھا۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ افغان فورسز اور پاکستان کے درمیان تعلقات اور روابط بہتر ہو رہے ہیں جبکہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن بھی پاکستان کی درخواست کا نتیجہ تھا۔

امریکہ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغان قوم پر چھوڑ دے: سراج الحق

انہوں نے واضح کیا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان معاہدہ ہوا ہے کہ پاکستانی فورسز افغان فورسز کی تربیت بھی کریں گے۔پاکستان میں قیام پذیر افغان مہاجرین کے حوالے سے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں اور 2015 میں افغان مہاجرین کو واپس ان کے ملک بھیج دیں گے۔