انوکھا واقعہ ، شوہر نے بیوی کو گولی مار کر اس کی جان بچا لی
نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست پنسلوانیا کے ہرے بھرے اور دلکش علاقے یارک ٹاﺅنشپ میں مقیم خاتون شارلین روس ایک عرصے سے صحت کی خرابی کا شکار تھیں لیکن انہوں نے کبھی ہسپتال جانے کا نہیں سوچا تھا۔ کرسمس کے موقع پر ان کے خاوند بوئڈ روس اپنے کھیتوں سے پرندے اڑانے کیلئے اپنی رائفل نکال رہے تھے کہ یہ غلطی سے چل گئی اور ایک گولی ان کی بیوی شارلین کی گردن پر گھاﺅ لگاتی ہوئی گزر گئی۔
لیڈی ڈیانا کا خفیہ معاشقہ منظر عام پر ،تہلکہ خیز انکشافات
پچھتر سالہ شارلین کو فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں معلوم ہوا کہ گولی کا زخم بہت گہرا نہ تھا البتہ ان کے دل کی بیماری خطرناک حد تک پہنچ چکی تھی اور اگر انہیں ہسپتال لانے میں مزید تاخیر کی جاتی تو وہ Arrythmia نامی بیماری کے ہاتھوں موت کا شکار ہو جاتیں۔ شارلین کے بیٹے سٹیو کا کہنا ہے کہ یہ ایک معجزہ ہے کہ ان کی والدہ کو گولی لگنے کی وجہ سے ان کی جان بچ گئی۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کی والدہ طبیعت کی شدید خرابی کے باوجود بھی ہسپتال نہ جاتی تھیں اور اگر انہیں اس حادثے کی وجہ سے ہسپتال نہ لے جایا جاتا تو شائد وہ اب ان کے ساتھ نہ ہوتیں۔